8 اپریل 2025 - 18:13
صہیونیوں کے خلاف اعلان جہاد کے نعرے دمشق کے سب سے بڑے بازار میں

دمشق پر مسلط ہونے والے صہیون پرستوں کی انفعالیت اور معذرت خواہانہ رویوں کے سائے میں شام پر صہیونیوں کے نہ ختم ہونے والے حملے اور شامی علاقوں پر صہیونی قبضے پر سابق جبہۃ النصرہ کے سرغنے ابو محمد الجولانی کی مکمل خاموشی پر اس ملک کے عوام میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے چنانچہ کل دارالحکومت دمشق کے سب سے بڑے بازار "حمیدیہ" میں سینکڑوں شامیوں نے نعرے لگا کر "اعلان جہاد" کے فوری انعام کا مطالبہ کیا۔ 

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق شامی عوام نے دمشق کے سب سے بڑے بازار حمیدیہ میں مظاہرہ کیا اور غزہ کی حمایت، نیز صہیونی ریاست کے جرائم کی مذمت اور اس ناجائز ریاست کے خلاف اعلان جہاد کا مطالبہ کیا۔

شامی عوام صہیونی جرائم کی مذمت کرتے ہوئے "اَلشَّعْبُ يُرِيدُ إعْلَانَ الْجِهَادِ" (قوم اعلان جہاد چاہتی ہے)، کے نعرے لگائے۔

کل پیر (مورخہ ۷ اپریل سنہ ۲۰۲۵ ع‌ کو) سینکڑوں شامیوں باشندے دارالحکومت دمشق کی سڑکوں پر آئے اور اپنے ملک پر صہیونی جارحیتوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے غزہ کے عوام کی حمایت پر مبنی نعرے لگائے۔

یہ مظاہرے ایسے حال میں ہو رہے ہیں کہ شامی باغیوں کا سرغنہ ابو محمد الجولانی ـ جو اس وقت مغرب، ترکی، قطر کی حمایت سے شام پر قابض ہے اور خود کو عبوری حکومت کا سربراہ قرار دے رہا ہے ـ ابھی تک سفارتی ملاقاتوں اور باہر سے آئے ہوئے وفود کے استقبال میں، اور اس کے ماتحت خونخوار دہشت گرد شامی عوام کے خلاف انتقامی کاروائیوں میں مصروف ہيں، اور اسرائیل شام کے تمام بنیادی شہری اور فوجی ڈھانچوں کی تباہی اور جنوبی شام کے زیادہ سے زیادہ علاقوں پر قبضے کے لئے کاروائیاں کر رہا ہے۔ الجولانی اور اس کے گماشتوں کو گویا صہیونی جارحیتوں سے کوئی سروکار ہی نہیں ہے اور ان کے کرتوت بتا رہے ہیں کہ شام پر صہیونی جارحیت الجولانی اور اس کے ٹولے کے منظوری سے ہو رہی ہے۔ جب ان کے لئے شام کی کوئی اہمیت نہیں ہے تو یہ توقع بے جا ہوگی کہ وہ غزہ کو کوئی اہمیت دیں گے، جس کی وجہ سے شامی عوام شدید غم و غصے میں مبتلا ہيں۔

دہشتگرد الجولانی کی یہ انفعالی پالیسی مغرب کے ہاں بھی خوشایند سمجھی جا رہی ہے اور اقوام متحدہ کے ایلچی گیئر پیڈرسن (Geir Pedersen) نے بھی ـ جو عام طور پر صہیونیوں اور امریکیوں کے مفادات کی ذمہ داری نبھایا کرتے ہیں ـ الجولانی کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اور اس کے گماشتے اسرائیل کے ساتھ معاہدوں کے پابند ہیں۔ گیئر پیڈرسن نے البتہ اس بات کی طرف اشارہ کرنا ضروری نہیں سمجھا کہ اسرائیل ان معاہدوں کا نہ صرف پابند نہیں ہے بلکہ اس نے شام پر باقاعدہ جنگ مسلط کر رکھی ہے جو بظاہر الجولانی کے لئے کوئی اہمیت نہیں رکھتی۔
 

صہیونیوں کے خلاف اعلان جہاد کے نعرے دمشق کے سب سے بڑے بازار میں

صہیونیوں کے خلاف اعلان جہاد کے نعرے دمشق کے سب سے بڑے بازار میں

صہیونیوں کے خلاف اعلان جہاد کے نعرے دمشق کے سب سے بڑے بازار میں

صہیونیوں کے خلاف اعلان جہاد کے نعرے دمشق کے سب سے بڑے بازار میں


 

صہیونیوں کے خلاف اعلان جہاد کے نعرے دمشق کے سب سے بڑے بازار میں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۱۱۰

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha